اسلام آ باد(رانا غلام قادر ) وفاقی حکو مت نے ایف بی آ ر کی جامع ڈیجٹلا ئزیشن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کی جامع ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دیدی ۔ٹاسک فورس کی ٹی اوآرز بھی جاری ۔ دس رکنی ٹاسک فورس کے چیئر مین وزیر مملکت برائے خزانہ و ریونیو علی پرویز ملک ہوں گےجبکہ میجر جنرل سید علی رضا ڈی جی C41 شریک چیئر مین ہوں گے۔دیگر ممبران میں غازی اختر لاٹ اختر بیوریجز لمیٹڈ ‘ ز یاد بشیر ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر گل احمد ‘ عامر ملک سابق سی ای اوپرال (PRAL )‘ فرید ظفر (LUMS) ‘ آصف پیر سسٹمز لمیٹڈ ‘ تانیہ اندرس ‘ وقاص الحسن خانزادہ اور گوہر مروت پراجیکٹ افسر نادرا شامل ہیں۔ضرورت پڑنے پر ٹاسک فورس کوئی اور ممبر بھی شامل کرسکتی ہے۔ ٹاسک فورس کی ٹی اوآرز ( دائرہ کار ) کا بھی تعین کیا گیا ہے۔ ٹاسک فورس ایسے پالیسی اقدامات تجویز کرے گی جو ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئےضروری ہیں۔وزیر اعظم نےٹاسک فورس کو یہ ذمہ داری سونپی ہے کہ ڈیٹا کو صو بوں کی ریونیو اتھارٹیز اور وزارتوں اور سر کاری محکموں کے ساتھ ہم آہنگ کیا جا ئے ۔وزیر اعظم نے ٹاسک فورس کی تشکیل کا مراسلہ چیئر مین ایف بی آر کو بھیج دیا ہے۔
اسلام آباد پی ٹی آئی نے شدید تنقید کے بعد بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کو اپنے احتجاج میں شرکت کی دعوت دینے کے...
اسلام آباد وفاقی وزراء نے خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی...
کراچی سینٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ خان صاحب کو یہ سمجھ آگیا ہے کہ وہ پھنس گئے ہیں اب اور اس شکنجے سے باہر...
اسلام آباد اسلام آباد میں پختونخوا ہائوس کو سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں ، قانون نافذ کرنے والے ادارے مشتبہ...
کراچی معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ اللہ سبحان تعالی نے دو مخلوقات جن اور انسان کو دنیا میں...
اسلام آباد بھارتی وزیر خارجہ کو پی ٹی آئی احتجاج سے خطاب کی دعوت پر پہلا اعلیٰ سطحی ردعمل، اسحاق ڈار کا...
پشاور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر فوج کو دیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری کر...
اسلام آبادسینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد میں ہونے والے مظاہرے کی صورت حال پر اپنا ذو معنی تنقیدی پیغام...