کراچی ( ڈاکٹر سہیل محمود مہر) بنگلہ دیش میں بغاوتوں اور شورشوں کی ایک طویل تاریخ رہی ہے اس کی ٹائم لائن پر نظر ڈالیں تو پتہ چلتا ہے کہ سب سے پہلی بغاوت حسینہ واجد کے والد اور ملک کے پہلے وزیر اعظم شیخ مجیب الرحمن کیخلاف ہوئی تھی۔اسی سال میں مزید دو اور بغاوتیں ہوئیں جن کے نتیجے میں نومبر میں جنرل ضیا الرحمٰن نے اقتدارسنبھال لیا تھا ۔ 1981 میں جنرل ضیا الرحمٰن کو چٹاگانگ میں سرکاری گیسٹ ہائوس کے اندر قتل کردیا تھا۔یہ کارروائی فوجی افسران کے ایک گروپ نے کی تھی۔1982 میں جنرل ضیاالرحمٰن کے جانشین عبدالستار کو فوج نے جنرل محمد ارشاد کی فوجی بغاوت کے ذریعے نکال دیا تھا، جنرل ارشاد نے مارشل لا منتظم کی حیثیت سے اقتدار سنبھالا اور بعد میں صدربن گیا۔ 2007 میں آرمی چیف نے پھرایک بغاوت کی اور اس نے دوسالہ عبوری حکومت بنائی جس کے بعد 2009 میں شیخ حسینہ اقتدار میں آئیں۔ 2024 بنگلہ دیشی آرمی چیف وقار الزماں نے کہا کہ حسینہ واجد نے کوٹا مخالف احتجاج کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا۔
اسلام آباد پی ٹی آئی نے شدید تنقید کے بعد بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کو اپنے احتجاج میں شرکت کی دعوت دینے کے...
اسلام آباد وفاقی وزراء نے خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی...
کراچی سینٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ خان صاحب کو یہ سمجھ آگیا ہے کہ وہ پھنس گئے ہیں اب اور اس شکنجے سے باہر...
اسلام آباد اسلام آباد میں پختونخوا ہائوس کو سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں ، قانون نافذ کرنے والے ادارے مشتبہ...
کراچی معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ اللہ سبحان تعالی نے دو مخلوقات جن اور انسان کو دنیا میں...
اسلام آباد بھارتی وزیر خارجہ کو پی ٹی آئی احتجاج سے خطاب کی دعوت پر پہلا اعلیٰ سطحی ردعمل، اسحاق ڈار کا...
پشاور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر فوج کو دیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری کر...
اسلام آبادسینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد میں ہونے والے مظاہرے کی صورت حال پر اپنا ذو معنی تنقیدی پیغام...