کشمیریوں کو انصاف ملنے تک ایشیا میں امن، خوشحالی ممکن نہیں،مریم نواز

06 اگست ، 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ بھارت نے5اگست 2019ء کو مقبوضہ جموں و کشمیر کو کھلی جیل میں بدل کر جبرواستبداد کی نئی مثال قائم کی ہے۔ دنیا کب تک آنکھیں بند کرکے بیٹھے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا مقبوضہ کشمیر کے ہر شہید ہر مظلوم، محصور، ماؤں، بہنوں، بیٹوں اور بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔