حسینہ واجدکے20سال234دن اقتدارکاسورج غروب

06 اگست ، 2024

لاہور (صابر شاہ ) بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الراحمن کی بیٹی حسینہ واجد 20سال 234دن ملک کی وزیراعظم رہنما کے بعد حکومت مخالف تاریخی طلبہ تحریک کے نتیجے میں مستعفی ہونے کے بعد با لآ خر بیرون ملک فرار ہوگئیں ۔ وہ چار بار بنگلہ دیش کی وزیراعظم رہیں ۔ جو بنگلہ دیش میں کسی بھی سر براہ حکومت کا طویل تر ین دور اقتدار ہے ۔گزشتہ جولائی میں ان کی حکومت کے خلاف تاریخی طلبہ و سیاسی تحریک میں ایک آزاد جائزے کے مطابق ایک ہزار افراد ہلاک ہوئے جن میں گزشتہ 4اتوار 4اگست کو ایک دن میں100افراد قتل کردیئے گئے۔