خالدہ ضیاءبنگلہ دیش کی پہلی اور بینظیر بھٹو کے بعد مسلم دنیا کی دوسری خاتون وزیر اعظم بنی تھیں

06 اگست ، 2024

کراچی (رفیق مانگٹ ) بنگلہ دیش کے صدرمحمد شہاب الدین نے سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی فوری رہائی کا حکم دیا۔ بیگم خالدہ ضیاءبنگلہ دیش کی پہلی اور بینظیر بھٹو کے بعد مسلم دنیا کی دوسری خاتون وزیر اعظم بنی تھیں۔ وہ 1991 سے 1996اور 2001سے 2006تک دو بار وزارت عظمیٰ پر فائز رہیں۔ وہ بنگلہ دیش کے سابق صدر ضیاء الرحمان کی بیوہ اور 1984 سے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن اور رہنما ہیں۔