حسینہ واجد کی بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے ملاقات

06 اگست ، 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلادیش سے فرار ہوکر بھارت پہنچنے والی سابق بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے ملاقات کی ہے۔بھارتی ائیربیس پر اجیت ڈوول اور سینئر بھارتی ملٹری حکام سے ملاقات میں بنگلا دیش کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔