حسینہ واجد فرارنہیں ہوئیں، انہیں محفوظ راستہ دیا گیا، ہمابقائی

06 اگست ، 2024

کراچی (جنگ نیوز) سینئر تجزیہ کار، ماہر تعلیم اور مصنفہ ڈاکٹر ہما بقائی نے کہا ہے کہ حسینہ واجد فرار نہیں ہوئیں، انہیں محفوظ راستہ دیا گیا، جو کچھ بنگلہ دیش میں ہورہا ہے اسکی بازگشت اردگرد بھی سنائی دیتی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما اور معروف قانونی و آئینی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ میں کوئی غیر ذمہ دارانہ بات نہیں کرنا چاہتا کہ یہاں بھی ایسا ہوگا،لیکن کوئی بھی چنگاری کبھی بھی الائو بن سکتی ہے، سڑک ہمیشہ خاموش نہیں رہے گی، ان خیالات کا اظہار ان رہنمائوں نے جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں ن لیگ کے خلیل طاہر سندھو نے بھی پروگرام میں اظہار خیال کیا۔