اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد جلا وطنی کی پہلی رات بھارتی ائیر بیس کی بیرکس میں گذاریں گی، میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی فوج کے سربراہ جنرل وقار الزمان کی اہلیہ رشتے میں معزول وزیراعظم حسینہ واجد کی کزن ہیں جبکہ جنرل وقار کے سسر جنرل محمد مستفیض مرحوم، شیخ مجیب الرحمن کے رشتہ دار تھے محمد مستفیض بنگلہ دیش فوج کے سربراہ رہے ہیں ۔ حسینہ واجد نے جنرل وقار الزمان کو اس سال 23؍ جون کو فوج کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حسینہ واجد لندن میں سیاسی پناہ حاصل کرینگی۔حسینہ کے بچے اور دیگر افراد خانہ پہلے ہی برطانیہ میں موجود ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ حسینہ واجد کے خلاف جلا وطنی میں سنگین جرائم کی پاداش میں مقدمات چلیں گے اور انہیں ان مقدمات کے اندراج کے بعد واپس بنگلہ دیش لانے کی کوشش کی جائے گی۔ معزول وزیراعظم اپنی جلا وطنی کے بعد اب نئی دہلی کے قریب غازی آباد میں بھارتی فضائیہ کے ہنڈون ایئربیس کی بیرکس میں پہلی رات گذار رہی ہیں۔ شیخ حسینہ جن کاغازی آباد پہنچنے پر بھارتی وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے کیا تھا اپنے آئندہ سفر پر روانہ ہونے سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندرامودی سے ملاقات کی خواہاں ہے۔
اسلام آباد پی ٹی آئی نے شدید تنقید کے بعد بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کو اپنے احتجاج میں شرکت کی دعوت دینے کے...
اسلام آباد وفاقی وزراء نے خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی...
کراچی سینٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ خان صاحب کو یہ سمجھ آگیا ہے کہ وہ پھنس گئے ہیں اب اور اس شکنجے سے باہر...
اسلام آباد اسلام آباد میں پختونخوا ہائوس کو سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں ، قانون نافذ کرنے والے ادارے مشتبہ...
کراچی معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ اللہ سبحان تعالی نے دو مخلوقات جن اور انسان کو دنیا میں...
اسلام آباد بھارتی وزیر خارجہ کو پی ٹی آئی احتجاج سے خطاب کی دعوت پر پہلا اعلیٰ سطحی ردعمل، اسحاق ڈار کا...
پشاور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر فوج کو دیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری کر...
اسلام آبادسینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد میں ہونے والے مظاہرے کی صورت حال پر اپنا ذو معنی تنقیدی پیغام...