شیخ حسینہ کے ایک لفظ (رضاکار) نے اسے تخت سے بے تخت کردیا

06 اگست ، 2024

کراچی (رفیق مانگٹ) شیخ حسینہ کے ایک لفظ نے اسے تخت سے بے تخت کردیا،14جولائی کو وزیر اعظم شیخ حسینہ نےاشتعال انگیز تقریرمیں مظاہرین کو’’رضاکار‘‘ کہا تھا،اس لفظ کو بنگالی غداری کے مترادف سمجھتے ہیں، یہ لفظ ان کیلئے استعمال کیا جاتا جنہوں نے1971میں پاک فوج کے ساتھ تعاون کیا،50 سال قبل شیخ مجیب نے ایک جماعتی حکومت قائم کی، بیٹی نے وہی غلطی دہرائی۔ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں طلبہ کی حالیہ احتجاجی تحریک جبر کی لہر کو ختم کردیا۔ مظاہروں کا آغاز جولائی میں طالب علموں کی جانب سے سرکاری ملازمتوں کے لیے کوٹہ سسٹم کے خاتمے کا مطالبے کے لیے ہوا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے سیاسی منظر نامے نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے لیے کوئی جگہ نہیں چھوڑی تھی، جو شیخ حسینہ کے والد شیخ مجیب الرحمان نے 50 سال قبل ایک جماعتی حکومت قائم کرکے کیا کیا تھا۔ وہی بیٹی نے کیا جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید احتجاج اور شدید ردعمل سامنے آیا۔