حاجی امتیازپولیس یا اینٹی کرپشن کی تحویل میں نہیں ہیں ،سپیکر

06 اگست ، 2024

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے اراکین عمر ایوب ، لطیف کھوسہ ایڈڈوکیٹ ،زرتاج گل وزیر، صاحبزادہ حامد رضا اور ملک عامر ڈوگر نے حاجی امتیاز کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے معاملہ اٹھایا جس پر سپیکرسردارایازصادق نے کہا میں نے گزشتہ روز بھی ایوان کو آگاہ کیا تھا کہ حاجی امتیاز پولیس یا اینٹی کرپشن کی تحویل میں نہیں ہیں تاہم میں نے ہدایت کی ہے کہ وہ جہاں بھی ہوں انکے بارے میں آگاہ کیا جائے،اپو زیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہمارے ایک ساتھی امتیاز چوہدری جبری گمشدہ ہے ان پر تشدد ہورہا ہے۔