ٹانک میں ججز پر حملہ، ہائیکورٹ کی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

06 اگست ، 2024

ٹانک (این این آئی)ٹانک میں ججز پر حملے کے واقعے پر پشاور ہائیکورٹ کے رجسٹرر کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔اجلاس میں ٹانک میں ججز پر حملے کے واقعے پر غور کیا گیا اور پولیس افسران نے حملے پر بریفنگ دی۔