کرک میں پولیس وین پرنامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ،ایس ایچ او شہید

06 اگست ، 2024

کرک (نامہ نگار)خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں پولیس وین پرنامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے تھانہ تحت نصرتی کے ایس ایچ او شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او طارق خان تھانہ تحت نصرتی کی حدود میں معمول کے گشت پر تھے کہ سرکی لواغر کے علاقے میں ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی۔