پیرس(رضاچوہدری،جنگ نیوز)پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے میڈل کی واحد امید ارشد ندیم جیولن تھرو کے فائنل میں پہنچ گئے،جیولن تھرو کوالی فکیشن راؤنڈ میں گروپ بی میں شامل ارشد ندیم پہلی باری میں ہی 86.59میٹر تھروکرنے میں کامیاب ہوگئے،فائنل رائونڈ کل بدھ کو ہوگا،بھارت کے نیرج چوپڑا بھ نےبھی89.34 میٹر کی تھرو پھینک کر فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے میڈل کی امید ارشد ندیم نے 24 کروڑ پاکستانیوں کا خواب پورا کرنے کی جانب پہلا قدم لیتے ہوئے جیولن تھرو کے فائنل میں کوالیفائی کر لیا۔منگل کو ہونے والے جیولن تھرو کوالیفیکشن راؤنڈ میں گروپ بی میں شامل ارشد ندیم کو فائنل میں براہ راست جگہ بنانے کے لیے کم از کم 84 میٹر کی تھرو کرنا تھی۔ارشد ندیم نے پہلی باری میں 86.59 کی تھرو کرکے کوالیفائی کرلیا۔ارشد ندیم اب کل 8 اگست کو جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل میں ایکشن میں ہوں گے۔ یہ ارشد ندیم کا اولمپکس میں مسلسل دوسرا فائنل ہے، ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس میں ارشد ندیم پانچویں پوزیشن پر رہے تھے، واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں پاکستان کے آخری ایتھلیٹ اور میڈل جیتنے کی اُمید ارشد ندیم ہیں،امید ہے ارشد ندیم 8اگست کو سونے کا تمغہ جیت کر قوم کو جشن آزادی کا تحفہ دیں گے۔ دوسری جانب گروپ بی میں ہی شامل بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی بار میں 89.34 میٹر کی تھرو پھینکی جس کے بعد انہوں نے بھی جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا،وہ پہلے نمبر رہے ، گریناڈا سے تعلق رکھنے والے اینڈرسن پیٹرز نے 88.63 میٹر کی تھرو کی اور وہ دوسرے نمبر پر رہے۔پاکستان کے ارشد ندیم نے 86.59 میٹر کی تھرو کی اور وہ گروپ میں تیسرے نمبر پر رہے، برازیل کے لوئیز موریسیو دا سلوا نے 85.91 میٹر کی تھرو کی اور وہ چوتھے نمبر پر رہے، اینڈرین مارڈیر نے 84.13 میٹر کی تھرو کی اور وہ پانچویں پوزیشن پر رہے، فن لینڈ کے ایٹھیلیٹ 82.91 میٹر کی تھرو کرکے چھٹے نمبر پر رہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...