لاہور( نمائندہ جنگ)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے نو مئی کے8مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر8اگست کو پولیس ریکارڈطلب کر لیا،جونیئر وکیل نے موقف اپنایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں دلائل کیلئے مہلت دی جائے ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نےجناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں ،عمر ایوب، اسد عمر سمیت 27 عبوری ضمانتوں میں 3 ستمبر تک توسیع کر دی، عدالت نے غیر نامزد 29 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی،عدالت نے حکم دیا کہ جو ملزمان ایف آئی آر یا تتیمہ بیان میں نامزد ہیں ان کی پولیس تفتیش کرے ،عدالت نے تفتیشی کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا ،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کا وقت ضائع کیا جارہا ہے،اس ملک کی بربادی ہے جس کو کام دو وہ پورا نہیں کرتا،تفتیشی نے جانا نہیں شوکاز کا جواب دے کر جائیں ، اگر تفتیشی افسر کے پاس ثبوت نہیں ہے تو گرفتاری نہیں ہوگی، عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ مہلت دی جائے ، عدالت نے کہا اب آپکو ٹائم نہیں ملنا ،بابر اعون موقف اپنایا کہ میں آج چوتھی بار آپ کے سامنے پیش ہو رہا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ میں ادھار مانگ رہا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ آپ نے لکھا ہے کہ ادھار مانگنا منع ہے۔
دمشق دمشق کے وسطی علاقے المزہ میں ہونے والے زور دار دھماکے میں حزب اللہ کے مقتول سربراہ حسن نصر اللہ کا داماد...
واشنگٹن امریکی میڈیا نے ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی نیواتم ایئر بیس کی سیٹیلائٹ تصاویر جاری کردیں۔غیرملکی...
ڈھاکابنگلا دیش کی عبوری حکومت نے بھارت سمیت 4ملکوں اور اقوام متحدہ سے اپنے سفیر واپس بلا لیے۔ غیر ملکی خبر...
پشاور خیبر میں پشتون تحفظ مومنٹ کے زیر اہتمام پشتون قومی عدالت کے قیام کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ پیٹیشن دائر...
لاہورنائب امیر جماعتِ اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بدامنی، فساد اور...
لاہور حکومت پنجاب نے لاہور میں 6 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ، صوبائی محکمہ داخلہ نے دفعہ 144کے نفاذ کا...
پشاور پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست پشاور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی...
عماناسرائیل کے لبنان حملے کے بعد ایران نے جوابی وار میں تل ابیب پر تقریبا 400میزائل داغے اور ان میں ایک درجن سے...