ایسٹ لندن میں 20سالہ نوجوان پر چاقو سےجان لیوا حملہ

07 اگست ، 2024

لندن (پی اے) ایسٹ لندن میں20سالہ نوجوان پر چاقو سے حملہ کیا گیا، جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے اس حملے کے شبہے میں ایک شخص گ کوگرفتار کرلیا ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کے دن مقامی وقت کے مطابق 16:15بجے پولیس کو نیویونین کلوز پر طلب کیا گیا اور بتایا گیا کہ ایک شخص کو چاقو گھونپ دیا گیا ہے۔ میڈکس نے جائے وقوعہ پر مقتول کی جان بچانے کی کوشش کی لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جسے گرفتار کیا گیا ہے، اس پر ملزم کی معاونت کرنے کا الزام ہے۔ مقتول کی فیملی کو واقعہ سے آگاہ کردیا گیا ہے اور پولیس کے خصوصی افسران ان کو دلاسہ دے رہے ہیں۔ مقتول کا پوسٹ مارٹم بعد میں کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور جائے وقوعہ کچھ دیر تک پولیس کی تحویل میں رکھی گئی۔ پولیس نے اس واقعے کے عینی شاہدین یا واقعہ کے بارے میں کچھ علم رکھنے والوں سے معاونت کی اپیل کی ہے۔