لاہور ( آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، 14اگست سے چینی شہریوں کے لیے آن لائن ویزا کی سہولت بھی شروع کی جا رہی ہے،پاکستان میں سرمایہ کاری،کاروبار کے لیے چینی شہریوں کو ہرممکن سہولت فراہم کریں گے۔لاہور میں چینی قونصل جنرل ژاو شیرین نے کہاکہ پاک چین تعلقات مثالی ہیں۔ پیر کو چینی قونصل جنرل ژاو شیرین کی سربراہی میں چینی بزنس کمیونٹی کے نمائندہ وفد نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں چینی شہریوں اور پراجیکٹس پر کام کرنے والے عملے کی حفاظت کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں چینی بزنس مینوں نے سیکورٹی پلان کے حوالے سے تجاویز دیں، محسن نقوی نے چینی بزنس مینوں کی قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔ 3 گھنٹے جاری رہنے والے مشاورتی اجلاس میں وفاق اور پنجاب حکومت کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکورٹی پلان کے ایس او پیز چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے بنائے ہیں، چینی شہریوں کو کاروبار کے لیے ہر ممکن سہولت دیں گے، 14 اگست سے چینی شہریوں کے لیے ویزا آن لائن ہو جانے سے چینی بزنس مینوں کو پاکستان آنے میں بہت آسانی ہوگی۔چینی قونصل جنرل ژاو شیرین نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلقات ہیں، امید ہے کہ اس میٹنگ کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
دمشق دمشق کے وسطی علاقے المزہ میں ہونے والے زور دار دھماکے میں حزب اللہ کے مقتول سربراہ حسن نصر اللہ کا داماد...
واشنگٹن امریکی میڈیا نے ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی نیواتم ایئر بیس کی سیٹیلائٹ تصاویر جاری کردیں۔غیرملکی...
ڈھاکابنگلا دیش کی عبوری حکومت نے بھارت سمیت 4ملکوں اور اقوام متحدہ سے اپنے سفیر واپس بلا لیے۔ غیر ملکی خبر...
پشاور خیبر میں پشتون تحفظ مومنٹ کے زیر اہتمام پشتون قومی عدالت کے قیام کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ پیٹیشن دائر...
لاہورنائب امیر جماعتِ اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بدامنی، فساد اور...
لاہور حکومت پنجاب نے لاہور میں 6 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ، صوبائی محکمہ داخلہ نے دفعہ 144کے نفاذ کا...
پشاور پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست پشاور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی...
عماناسرائیل کے لبنان حملے کے بعد ایران نے جوابی وار میں تل ابیب پر تقریبا 400میزائل داغے اور ان میں ایک درجن سے...