قومی اسمبلی میں چار نجی بل پیش ،سپیکر نے متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیئے

07 اگست ، 2024

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)قومی اسمبلی میں منگل کے روز چار ممبران قو می اسمبلی نے نجی بل پیش کئے جو سپیکر نے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیے۔ ڈاکٹر مہر ین رزاق بھٹو نے ٍتیزاب اور اآگ سے جلانے کے جرم کا بل 2024 ایوان میں پیش کیا۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مخالفت نہیں کی ۔بل قائمہ کمیٹی کو ریفر کردیاگیا۔ نوید عامر نے قومی کمیشن برائے حقوق بچگان ترمیمی بل 2024 پیش کیا ۔ وزیر قانون نے مخالفت نہیں کی لھذا بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔علاقہ دارلحکومت اسلام آباد بچوں کی شادی کا امتناع بل بل 2024 شرمیلا فاروقی نے پیش کیا۔ وزیر قانون نےمخالفت نہیں کی لھذا بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔ کھیسو مل داس نےراوی انسٹیٹیوٹ ساہیوال بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش کیا۔ وزیر قانون نے بل ڈیفر کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ کوئی بھی نجی یونیورسٹی کا بل ایچ ای سی اور وزارت تعلیم سے این او سی لئے بغیر ایوان میں پیش نہ کیا جا ئے۔ کھیسو مل داس کی درخواست پر سپیکر نے قائمہ کمیٹی کو ر یفر کردیا۔