فوادچوہدری کے بیرون ملک دورے کی اجازت، عدالتی فیصلے پر عمل کا حکم

07 اگست ، 2024

اسلام آباد ( آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فوادچوہدری کے بیرون ملک دورے کی اجازت کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیدیا۔ گذشتہ روز دوران سماعت فوادچودھری نے عدالت سے استدعاکی اور کہاکہ عدالت کی مہربانی سے کام ہو گیا ہے لیکن ایک گزارش ہے،آج کل ایئرپورٹ جائیں تو بکری چوری کے الزام میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔چیف جسٹس عامرفاروق ہائیکورٹ نے کہا کہ بالکل، آج کل تو کچھ بھی ممکن ہے،انھوں نے یہ ریمارکس گزشتہ روزدیے ہیں فوادچو ہدری کے پاسپورٹ کی تجدید اور نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے پر عملدرآمدکی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ فواد ہدری کو بیرون ملک سفر کی اجازت دینے کا آرڈر اٹارنی جنرل کو بھیجیں اور بیرون ملک دورے کی اجازت کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس کےاستفسار پر فوادچو ہدری نے کہاکہ عدالت کی مہربانی سے کام ہو گیا ہے لیکن ایک گزارش ہے،آج کل ایئرپورٹ جائیں تو بکری چوری کے الزام میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔ استدعا ہے کہ عدالتی آرڈر کی کاپی عملدرآمد کیلئے اٹارنی جنرل کو بھجوائی جائے،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے عدالتی آرڈر کی کاپی اٹارنی جنرل کو بھجوانے کی ہدایت کردی۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اداروں سے بات چیت کا کہا ہے ، اس کا مثبت جواب دیا جانا چاہیے، معاشی بحران اور سیاسی بحران کے ساتھ حکومت نے عدالتی بحران شروع کر دیا، فوری طور پر جسٹس منصور علی شاہ کا بطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن ہونا چاہئے۔