طعنہ زنی سے گریز ضروری، اخلاقی اقدار کو نہیں بھولنا چاہئے، حامد رضا

07 اگست ، 2024

اسلام آباد (اے پی پی)سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزدہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ایک دوسرے پر طعنہ زنی سے گریز کرنا چاہئے، ہمیں اپنی اخلاقی اقدار کو نہیں بھولنا چاہئے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے، اس بارے میں آگاہ کیا جائے کہ یہ اجلاس کب ہو گا، اس میں اہم ایجنڈہ شامل ہے۔