لاہور ( نمائندہ جنگ) آئندہ24گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کے امکانات ہیں۔ گزشتہ24گھنٹوں میں مری18ملی میٹر، رحیم یار خان 17، چکوال 12 اور جوہرآباد میں بھی 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں، ڈیمز اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دریائے سندھ میں چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ تربیلا اور کالا باغ کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق انتظامیہ اور متعلقہ محکمے الرٹ ہیں۔ شہری احتیاطی تدابیر اپنائیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔ پی ڈی ایم اے رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رواں سال مون سون سیزن میں 54 شہری جانبحق اور 141زخمی ہوئے۔ اموات آسمانی بجلی اور بوسیدہ عمارتوں کے گرنے کے باعث ہوئیں۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق جانبحق افراد کے لواحقین کی مالی امداد کی جا رہی ہے۔ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے قیمتی جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ کمزور و بوسیدہ عمارتوں میں ہرگز رہائش پذیر نہ ہوں۔ ایمرجنسی کی صوتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائین 1129 پر رابطہ کریں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...