کراچی (جنگ نیوز) قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے کے لیے وفاقی اداروں کی تنظیم نو کرنےکے لیے سفارشات تیارکرلی گئیں۔جس کے مطابق وفاقی وزارت صحت ختم، ہائرایجوکیشن کمیشن،میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل صوبوں کو دینے کی سفارش کی گئی، اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی اور نیشنل ایمرجنسی ہیلتھ سروسز ختم ،18ویں ترمیم کے تحت تحلیل شدہ شعبے صوبوںکودیے جائیں ،اخراجات میں کمی کے لیے گریڈ ایک تا 16میں بھرتیوں پر مکمل پابندی عائد کرکے آسامیاں مرحلہ وار ختم کی جائیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی اداروں کی تنظیم نو اور بچت کی سفارشات کا پہلا مرحلہ تیار کرتے ہوئے مختلف اداروں کو ختم اور 18ویں ترمیم کے تحت صوبائی اداروں میں ضم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ وفاقی اداروں کی تنظیم نو اور بچت کی سفارشات کا پہلا مرحلہ تیار کرلیا گیا ہے اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزیر اعظم خود اعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق تیار شدہ منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں ٹرانسپورٹ پول کی سہولت مکمل ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے البتہ ٹرانسپورٹ کے لیے مانیٹائزیشن پالیسی جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ وزارت صحت کو ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور وزارت صحت ختم ہونے کے بعد اس میں بھرتی تین ہزار افسران اور ملازمین کو سرپلس پول میں بھیجنے کی سفارش کی گئی ہے۔اسی طرح پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل(پی ایم ڈی سی) اور ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) کو متعلقہ صوبائی اداروں میں ضم کرنے سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی اور نیشنل ایمرجنسی ہیلتھ سروسز ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ 18 ویں ترمیم کے تحت تحلیل شدہ شعبے صوبوں کو منتقل کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ وفاق کے ہسپتال، بنیادی مراکز صحت کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کے ساتھ ساتھ انفارمیشن گروپ کی بیرون ملک تمام آسامیاں ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔اخراجات میں کمی کے لیے گریڈ ایک سے 16 میں بھرتیوں پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے ان آسامیوں کو مرحلہ وار ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔اسی طرح آفیسرز کیڈر میں سپورٹنگ اسٹاف ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور ختم ہونے والے اداروں اور وزارتوں کے اسٹاف کو سرپلس پول بھیجا جائے گا۔
دمشق دمشق کے وسطی علاقے المزہ میں ہونے والے زور دار دھماکے میں حزب اللہ کے مقتول سربراہ حسن نصر اللہ کا داماد...
واشنگٹن امریکی میڈیا نے ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی نیواتم ایئر بیس کی سیٹیلائٹ تصاویر جاری کردیں۔غیرملکی...
ڈھاکابنگلا دیش کی عبوری حکومت نے بھارت سمیت 4ملکوں اور اقوام متحدہ سے اپنے سفیر واپس بلا لیے۔ غیر ملکی خبر...
پشاور خیبر میں پشتون تحفظ مومنٹ کے زیر اہتمام پشتون قومی عدالت کے قیام کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ پیٹیشن دائر...
لاہورنائب امیر جماعتِ اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بدامنی، فساد اور...
لاہور حکومت پنجاب نے لاہور میں 6 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ، صوبائی محکمہ داخلہ نے دفعہ 144کے نفاذ کا...
پشاور پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست پشاور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی...
عماناسرائیل کے لبنان حملے کے بعد ایران نے جوابی وار میں تل ابیب پر تقریبا 400میزائل داغے اور ان میں ایک درجن سے...