لاہور(نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن ٰنے کہا ہے کہ حکومت کے کانوں پر جوں نہ رینگی تو 8اگست کو مری روڈسے آگے کی طرف بڑھیں گے۔ 11تاریخ کو لاہور، 12کوپشاورمیں عوامی دھرنے ہوں گے۔تاجروں،صنعت کاروں سے مشاورت مکمل کرلی ہے،14اگست کے بعد ملک گیر ہڑتال کی کال دیں گے،تمام تحصیلوں،اضلاع میں عوامی مطالبات کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز ہوگا۔حکومت کو واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں عوامی مطالبات کے لئے جدوجہد کریں گے،عام آدمی کا مقدمہ لڑیں گے۔حکمران بنگلہ دیش کے حالات سے سبق حاصل کرے۔بجلی کے بلوں میں کمی،تنخواہوں پر ٹیکسز کا خاتمہ،پٹرول لیوی کا خاتمہ اور آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرائے۔جماعت اسلامی پرامن سیاسی مزاحمت کے ذریعے جدوجہد کو جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھرنے کے شرکاء اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔۔ حافظ نعیم الرحمنٰ نے کہا کہ حکومتی کمیٹی تلاش گمشدہ ہے،حکومت پہلے بازیاب کرائے پھر آن کیمرہ مذاکرات ہوں گے۔خود سے کمیٹیاں بنانا چھوڑ دے ہمیں اعلانات،کمیٹیاں نہیں بلکہ اقدامات چاہئیں۔مذاکراتی کمیٹی میں شامل لوگ انہی اداروں اور سیاسی جماعتوں کے نمائندے ہیں جن کی وجہ سے پاکستان آئی ایم ایف کا مقروض ہوا۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، صدر قائمہ کمیٹی سیاسی قومی اُمور لیاقت بلوچ نے دھرنا شرکاء سے خطاب اور میڈیا چینلز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شیخ مجیب الرحمنٰ خاندان دوسری مرتبہ اپنی عوام کے ہاتھوں ذلیل و خوار ہوگیا۔ حسینہ واجد نے خونی جنونی ہندوائی آمرانہ جمہوریت قائم کی۔ ہندوستان نے حسینہ واجد کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا اور عوام پر ظلم کی کھلی چھٹی دی اور اِسی ہندوستانی سرپرستی کی وجہ سے بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کے خلاف نفرت عروج پر پہنچی اور بنگلہ دیشی عوام نے جان لیا کہ ہندوستان اُن کا دوست نہیں۔کشمیر پر سودے بازی کے داغ کو صاف کرنے کے لیے آزادی کشمیر کا روڈ میپ، ٹائم فریم ترتیب دیا جائے، کشمیریوں کی پشت بانی کے لیے پوری قوم کو یکسو اور متحد کیا جائے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...