رانا محمد قاسم نون سپیشل کمیٹی برائے کشمیر کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

07 اگست ، 2024

اسلام آباد(جنگ نیوز) رانا محمد قاسم نون سپیشل کمیٹی برائے کشمیر کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔رانا محمد قاسم نون کا انتخاب سپیشل کمیٹی برائے کشمیر کے اجلاس میں کیا گیا، کمیٹی کے چیئرمین کے لئے تجویز کنندہ اورنگزیب خان کھچی اور تائید کنندہ فتح اللہ خان تھے، چیئرمین نے کمیٹی ممبران کا انکو متفقہ طور پر منتخب کرنے پر اظہار تشکر کیا۔کمیٹی ممبران نے رانا محمد قاسم نون کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے چیف وہیپ ڈاکٹر فضل چودھری اور سنی اتحاد کونسل کے چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر نے شرکت کی، اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی نواب زادہ افتخار احمد خان بابر، صادق افتخار، فتح اللہ خان اور چودھری طارق بشیر چیمہ نے شرکت کی۔