پی ٹی آئی کی 14اگست کومینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسےکی درخواست پرجواب طلب

07 اگست ، 2024

لاہور(نما ئندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نےمینار پاکستان گراؤنڈ پر14اگست کو جلسے کی اجازت کے لیےپی ٹی آئی کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر و فریقین سے آج جواب طلب کر لیا،عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کسی کو سیاسی ایکٹیویٹی سے کیسے روک سکتے ہیں؟ آپ نے جلسوں کے حوالے سے کوئی پالیسی بنائی ہے؟ ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ سیدھا کہہ دیں جلسہ نہیں کرنے دیں گے،سرکاری کیل نے موقف اپنایا کہ چودہ اگست جشن آزادی کا دن ہے ،چودہ اگست کو مختلف شہری مینار پاکستان آکر نیشنل ڈے کو مناتے ہیں ،لاء ان آرڈر کی صورتحال کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی ،پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی نے بھی ایونٹس کی درخواست دی تھی ،عدالت نے استفسار کیا کہ حکومت کا استحقاق ہے یا پالیسی کہ وہ جلسے جلوس کی اجازت دے یا نہیں دے؟درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ صرف پی ٹی آئی کو جلسے جلوس کی اجازت نہیں دی جا رہی، ہم یقین دلاتے ہیں کہ پُرامن جلسہ کریں گے۔