قومی اسمبلی، بھارتی آئین میں5اگست 2019ترمیم سے متعلق قرارداد منظور

07 اگست ، 2024

اسلام آباد (جنگ نیوز) قومی اسمبلی میں بھارتی آئین میں ترمیم سے متعلق قرارداد پیش کی گئی، جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔قرارداد کے مطابق5اگست 2019کے بھارتی غیر قانونی اقدامات اٹھائے گئے، اس دن کو پاکستان یوم استحصال کشمیر کے طور پر مناتا ہے، مسئلہ جموں کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر تاحال موجود ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادیں منظور کی جاچکی ہیں۔قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان کشمیر کی غیر متزلزل سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا ہے، ایوان لاکھوں بھارتی افواج کی موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے، بھارتی غیر ذمہ دارانہ بیانات کو مسترد کرتا ہے۔