لندن (پی اے) وزیر انصاف ہیدی الیگزنڈر نے کہا ہے کہ ہنگامہ آرائی میں ملوث لوگوں پر مقدمات کی سماعت کیلئے رات بھر عدالتیں کھلی رکھی جاسکتی ہیں۔ انھوں نے یہ بات پورے برطانیہ میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری مسلسل مظاہروں کے پیش نظر کہی۔ پیر کو بھی ہنگامہ آرائی کے دوران پلائی مائوتھ کے علاقے مین پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ڈارلنگٹن میں پولیس پر پتھر پھینکے گئے ، اتوار کو رادر اسائیل سیکرز کو رہائشی سہولتیں فراہم کرنے والے رادرہیم ہوٹل کے باہر ہنگامہ آرائی کے الزام میں6افراد کو چارج کیاگیا ۔وزیر انصاف ہیدی الیگزنڈر نے کہاہے کہ حکومت ہنگامہ آرائی میں ملوث لوگوں کو رکھنے کیلئے جیل خانون میں مزید 500 قیدیوں کی گنجائش پیدا کرے گی جبکہ کم وبیش6,000 خصوصی پولیس افسران تیار بیٹھے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہم اس بات کویقینی بنائیں گے کہ جن لوگوں کو ہنگامہ آرائی کے الزام میں سزائیں سنائی جائیں جیل خانوں میں ان کیلئے جگہ پہلے ہی سے منتظر ہو۔انھوں نے کہاکہ جیل خانوں میں 567 قیدیوں کی جگہ جلد ہی نکل آئے گی ،اسٹاکن اور رٹلینڈ کے جیل خانوں میں اضافی کوٹھریاں اگلے ہفتے سے دستیاب ہوں گی جبکہ کک ہیم ووڈ میں نوجوان مجرموں کی انسٹی ٹیوشن میں بھی جگہ نکالنے کا منصوبہ ہے۔
دمشق دمشق کے وسطی علاقے المزہ میں ہونے والے زور دار دھماکے میں حزب اللہ کے مقتول سربراہ حسن نصر اللہ کا داماد...
واشنگٹن امریکی میڈیا نے ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی نیواتم ایئر بیس کی سیٹیلائٹ تصاویر جاری کردیں۔غیرملکی...
ڈھاکابنگلا دیش کی عبوری حکومت نے بھارت سمیت 4ملکوں اور اقوام متحدہ سے اپنے سفیر واپس بلا لیے۔ غیر ملکی خبر...
پشاور خیبر میں پشتون تحفظ مومنٹ کے زیر اہتمام پشتون قومی عدالت کے قیام کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ پیٹیشن دائر...
لاہورنائب امیر جماعتِ اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بدامنی، فساد اور...
لاہور حکومت پنجاب نے لاہور میں 6 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ، صوبائی محکمہ داخلہ نے دفعہ 144کے نفاذ کا...
پشاور پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست پشاور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی...
عماناسرائیل کے لبنان حملے کے بعد ایران نے جوابی وار میں تل ابیب پر تقریبا 400میزائل داغے اور ان میں ایک درجن سے...