ضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت

07 اگست ، 2024

اسلام آباد (اے پی پی) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع ٹل بلاک کے راجگر ویل۔1سے تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کر دیا۔ راجگر ویل۔1کی ڈرلنگ 9جنوری 2024کوشروع کی گئی تھی اور اسے 3774میٹر کی گہرائی تک ڈرل کیا گیا۔ابتدائی نتائج کے مطابق راجگر کنواں۔1سے 1کروڑ64لاکھ ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس حاصل ہوئی ہے۔ مذکورہ کنواں۔1 سے 159 بیرل یومیہ خام تیل کی بھی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔ٹل بلاک میں نئی دریافت سے اس علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ نئے ہائیڈروکاربن ذخائر ملک کی توانائی کی حفاظت میں اہم کردار ادا کریں گے۔ او جی ڈی سی ایل ملک کے ہائیڈروکاربن وسائل کو مؤثر اور پائیدار طریقے سے تلاش کرنے اور ترقی دینے کے لیے پرعزم ہے۔