پشاور (اے پی پی) محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے کے بلدیاتی نمائندوں کا اعزازیہ بڑھانے کے لئے دستاویز جاری کر دی گئی ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق تحصیل چیئرمین کا اعزازیہ100فیصد جبکہ تحصیل میئر کا اعزازیہ40ہزار سے بڑھا کر80ہزار کیا جائے گا۔اس کے علاوہ نیبر ہڈ کونسل اور ویلیج کونسل چیئرمین کا اعزازیہ20ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار تک کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے دستاویز میں کہا گیا ہے کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کی اجرت اور الاؤنس رولز 2022 میں تبدیلی کرتے ہوئے ان کے اعزازیہ میں اضافے کا مقصد بلدیاتی نظام کو مزید مستحکم کرنا ہے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ تحصیل میئر کے لئے سالانہ 344 ملین روپے سے زائد مختص کرے گا۔نیبر ہڈ کونسل اور ویلیج کونسل چیئرمین کے اعزازیہ کے لئے 2 ہزار 412 ملین روپے مختص کئے جائیں گے، اس کے ساتھ ہی بلدیاتی نمائندوں کے دفاتر کے لئے مختص کرایوں کی مد میں بھی فنڈز کا اجرا کیا جائے گا۔ان اقدامات کا مقصد جہاں بلدیاتی نظام کو مستحکم بنانا ہے وہیں عوامی نمائندگان کی کارکردگی کو بھی تیز کرنا ہے۔
دمشق دمشق کے وسطی علاقے المزہ میں ہونے والے زور دار دھماکے میں حزب اللہ کے مقتول سربراہ حسن نصر اللہ کا داماد...
واشنگٹن امریکی میڈیا نے ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی نیواتم ایئر بیس کی سیٹیلائٹ تصاویر جاری کردیں۔غیرملکی...
ڈھاکابنگلا دیش کی عبوری حکومت نے بھارت سمیت 4ملکوں اور اقوام متحدہ سے اپنے سفیر واپس بلا لیے۔ غیر ملکی خبر...
پشاور خیبر میں پشتون تحفظ مومنٹ کے زیر اہتمام پشتون قومی عدالت کے قیام کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ پیٹیشن دائر...
لاہورنائب امیر جماعتِ اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بدامنی، فساد اور...
لاہور حکومت پنجاب نے لاہور میں 6 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ، صوبائی محکمہ داخلہ نے دفعہ 144کے نفاذ کا...
پشاور پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست پشاور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی...
عماناسرائیل کے لبنان حملے کے بعد ایران نے جوابی وار میں تل ابیب پر تقریبا 400میزائل داغے اور ان میں ایک درجن سے...