ہنگامی حالات:بنگلادیشی اے ٹیم کا دورہ پاکستان تاخیر کا شکار

07 اگست ، 2024

لاہور ( نمائندہ جنگ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے مطابق ملکی صورتحال کے پیش نظر بنگلادیش اے ٹیم کا دورہ 2 دن تاخیر کا شکار ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ مسلسل 2 روز سے رابطے میں ہیں، شیڈول کے ردو بدل کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بنگلا دیش اے کرکٹ ٹیم کو 10 سے 27 اگست تک 2 چار روزہ اور 3 ون ڈے میچوں کے لیے بدھ کی صبح اسلام آباد پہنچنا تھا۔