بھکر،لڑکے کی چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی

07 اگست ، 2024

دُلےوالا/بھکر(نامہ نگار)عباس چوک بھکر میں ایک لڑکے نے مبینہ خود کشی کر لی ریسکیو سٹاف کے مطابق لڑکے نےچھت والے پنکھے کے ساتھ رسی باندھ کر مبینہ خودکشی کی ۔اس کے بھائی محمد اقبال نے بیان دیا کہ میرا بھائی جمیل نفسیاتی مریض تھا اور پہلے بھی دو بار خود کشی کی کوشش کر چکا تھا لیکن آج کمرے میں اکیلا تھا تو خودکشی کر لی۔