اولمپکس، پاکستانی جیو لین تھرو کے ہیرو ارشدندیم فائنل رائونڈ میں

07 اگست ، 2024

کراچی(نمائندہ جنگ) پاکستانی جیولین تھرو کے ہیرو ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس گیمز میں میڈل کے لئے قوم کی امید اور خوشیوں میں اضافہ کردیا، وہ اولمپکس گیمز میں میڈل کے لئے پاکستان کی واحد اور آخری امید ہیں، چھ کھلاڑیوں کا سفر خالی ہاتھ ختم ہوچکا ہے، منگل کو جیولین تھرو گروپ بی میں ارشد ندیم نے فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں وہ جمعرات کو میڈل کے ایکشن میں ہوں گے،جیولن تھرو کوالیفیکشن راؤنڈ میں ارشد ندیم کو فائنل میں براہ راست جگہ بنانے کے لیے کم از کم 84 میٹر کی تھرو کرنا تھی۔ارشد ندیم نے پہلی باری میں 86.59 کی تھرو کرکے کوالیفائی کرلیا۔