اسلام آباد(جنگ رپورٹر)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے اہلخانہ نے ہزاروں مربع فٹ زمین انوائرمینٹل سنٹر کے لیے عطیہ کردی ہے،قائد اعظم ریزیڈینسی زیارت سے ملحقہ 31ہزار680مربع فٹ زمین آزادی کے 77سال مکمل ہونے پر بلوچستان حکومت کو تحفہ کرتے ہوئے زمین عوامی فائدے کے لیے بطور انوئرمینٹل سنٹر استعمال میں لانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔ قاضی خاندان کی طرف سے چیف سیکریٹری بلوچستان کے توسط سے صوبائی حکومت کو ارسال کردہ خط میں زیارت میں 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین حکومت کو دیدیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ہم اس کا لائسنس بلا معاوضہ حکومت بلوچستان کو دینے کی خواہش رکھتے ہیں ، اس سلسلے میں ہم نے لائسنس کی شرائط و ضوابط سے متعلق دستاویزات کو منسلک کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت رضا مندی ظاہر کرتی ہے تو ہم لوگوں کے لیے 14 اگست 2024 کے پرمسرت دن پر اس تحفے کو پیش کرنا چاہتے ہیں۔موسمیاتی سینٹر کیلئے اراضی دینے کیلئے لکھے خط پر قاضی عظمت عیسیٰ اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دستخط ہیں۔ خط کی نقول صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، حکومت بلوچستان اور وزیر اعلی بلوچستان کو بھی ارسال کردی گئی ہیں۔
نئی دہلیبھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک مسافر بس گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں36افراد ہلاک ہوگئے بھارتی...
ماسکو ماسکو میں ایرانی سفارت خانے نے روس اور ایران کے درمیان قریبی خلائی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک روسی...
واشنگٹن امریکی صدارتی مورخ پروفیسر ایلن لچمین جنہوں نے گزشتہ 10صدارتی انتخابات میں سے 9فاتح درست پیشگوئی کی...
کراچی جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے سابق اٹارنی جنرل ،اشتر اوصاف نے کہا کہ پارلیمنٹ اگر آئین بنا...
میڈرڈ جنوبی اور مشرقی سپین میں شدید بارشوں اور سیلاب نے ہر طرف تباہی پھیلائی ہوئی ہے جس کے باعث 211 افراد ہلاک...
استنبول سرکاری اعداد و شمار نے گزشتہ روز ظاہر کیاکہ ترکیہ کی سالانہ افراط زر کی شرح اکتوبر میں توقع سے کم 48.6...
برسلز یورپی یونین کے سابق سربراہ ژاں کلاڈ جنکر نے بلاک کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکی صدارتی انتخاب جیتنے والے...
اسلام آباد حج پالیسی 2025ء کی منظوری ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گئی۔کابینہ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں جج...