راولپنڈی(مانیٹرنگ سیل)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے جیل میں ملاقات کرنے والے وکلا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ملک میں پی ٹی آئی کے خلاف جاری جبر ختم کیا جائے، بنگلا دیش میں جو کچھ ہوا اس کی بڑی وجہ بھی ظلم ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں 6 وکلا نے کانفرنس روم میں ایک گھنٹے طویل ملاقات کی، وکلا کے وفد میں انتظار پنجوتھہ، زبیر کسانہ، معظم بٹ، سہیل سلطان، سمیر کھوسہ اور ہارون ارشاد جنجوعہ شامل تھے۔ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ایڈووکیٹ انتظار پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے صوابی جلسے پر کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ 13 اگست کو رات کو پاکستان کے جھنڈے لے کر باہر نکلیں۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بنگلادیش میں جو کچھ ہوا اس کے پیچھے بڑی وجہ ظلم ہے۔انتظار پنجوتھہ کے مطابق عمران خان نے کہا کہ8 فروری کے الیکشن سے قبل جتنا بھی ظلم ہوا اس پر لوگ خاموش رہے، 9 مئی کو جو بیانیہ بنایا گیا اس پر جواب الیکشن میں عوام نے دیا اور اب دھاندلی زدہ الیکشن پر عوام کو شدید غصہ تھا۔انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے ان فیصلوں پر نظر ثانی کریں۔
چترال امریکی شکاری نے تاریخ کی سب سے بڑی بولی 2 لاکھ 71 ہزار امریکی ڈالرز دے کر کشمیری مارخور کا شکار کیا،...
کراچیغزہ اور لبنان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 6 اسرائیلی فوجی ہلاک ،لبنان کے سرحدی علاقے راس النقورہ میں...
اسلام آباد پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیر احمد خان کی طرف سے براہ...
راولپنڈیپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں 2 خوارج جہنم...
راولپنڈیچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کاکہناہےکہ پی ٹی آئی 2019کے مدارس رجسٹریشن معاہدے پر آج بھی قائم ہے‘...
قلعہ عبداللہمیزئی اڈہ سول اسپتال کے قریب باغ میں موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس سے موقع پر موجود 2...
سیالکوٹوزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میری ذاتی رائے ہے کہ حکومت کو بانی پی ٹی آئی کو سول نافرمانی کی...
اسلام آباد آئی ایم ایف کی جانب سے سعودی آئل فسیلیٹی کے امکانات پر سوالات اٹھانے کے بعد، پاکستان اب اسلامی...