اسرائیل پالیسی کے تحت فلسطینی قیدیوں پر تشدد اور بدسلوکی کررہا ہے، رپورٹ

07 اگست ، 2024

کراچی(نیوز ڈیسک)اسرائیلی انسانی حقوق کی تنظیم بتسیلم کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جارحیت کے آغاز کے بعد ہی فلسطینی قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی اور اذیت دینے کی منظم پالیسی اختیار کر لی تھی، جس میں فلسطینی نظربندوں کو صوابدیدی تشدد سے لے کر جنسی زیادتی تک کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔بتسیلم نے کہا کہ ویلکم ٹو ہیل کے عنوان سے یہ رپورٹ غزہ، مغربی کنارے اور اسرائیل سے تعلق رکھنے والے 55 فلسطینیوں کے انٹرویوز پر مبنی ہے جنہوں نے اسرائیلی حراست میں وقت گزارا، جن میں سے زیادہ تر پر کسی جرم کا مقدمہ نہیں چلایا گیا۔