بھارت کا بنگلادیشی فوج سے رابطہ امن و امان بحال کرنے پر زور

07 اگست ، 2024

کراچی (جنگ نیوز) بھارت نے بنگلادیش کی فوجی قیادت سے رابطہ کرکے امن و امان اور معمولات جلد از جلد بحال کرنے پر زور دیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے بنگلا دیش کی فوجی قیادت سے رابطہ کیا ہے اور ملک میں امن و امان اور معمولات جلد از جلد بحال کرنے پر زور دیا ہے۔بھارت کے اعلیٰ حکومتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ مودی سرکار بنگلا دیشی آرمی چیف وقار الزماں سے رابطے میں شیخ حسینہ کے استعفےکے بعد ملک میں حالات معمول پر لانے میں مددکے لیے آمادگی ظاہر کر چکی ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ شیخ حسینہ کے ساتھ بھارت میں مہمان جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔