یشیوا طلباء کی بھرتی کیخلاف انتہا پسند حریدم اسرائیلی فوجی بھرتی مرکز میں گھس گئے

07 اگست ، 2024

کراچی(نیوز ڈیسک)الٹرا آرتھوڈوکس انتہا پسند مظاہرین نے ٹیل ہاشومر کے فوجی اڈے پر دھاوا بول دیا،اور باڑ کے اوپر سے کود کر یشیوا طلباء کی اسرائیلی فوج میں شمولیت کو روکنے کی کوشش کی چینل 12 کی فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ صورتحال قابو میں نہیں ، حملہ آوروں کی تعداد سیکورٹی فورسز سے زیادہ تھی۔نیوزنیٹ ورک کا کہنا ہے کہ درجنوں مظاہرین باڑ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔