ملازمت کے پہلے دن برطرفی، خاتون کو ایک لاکھ درہم معاوضہ ادا کرنیکاحکم

07 اگست ، 2024

ابوظہبی  (اے پی پی) ابوظہبی کی فیملی اینڈ سول ایڈ منسٹریٹو کورٹ نے خاتون کو کام کے پہلے دن برطرف کرنے پر کمپنی کو ایک لاکھ درہم کا معاوضہ ادا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔  خاتون نے کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کیا جس میں کمپنی کی من مانی کارروائیوں اور قانونی خلاف ورزیوں پر 5 لاکھ درہم ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا۔خاتون نے موقف اختیار کیا کہ 31 ہزار درہم ماہانہ تنخواہ پر ملازمت کی پیشکش قبول کی اور کمپنی کی درخواست پر سابقہ عہدے سے استعفا دیا۔