بنگلادیش، جیسور میں پیر کے روز عوامی لیگ کے رہنما کا ہوٹل جلانے کا واقعہ، 24افراد ہلاک ہوئے

07 اگست ، 2024

کراچی(نیوزڈیسک) بنگلادیش میں مظاہرین نے پیر کے روز عوامی لیگ کے رہنما کے ہوٹل کو آگ لگا دی تھی جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک ہوگئے، بنگلادیشی میڈیا کے مطابق مشتعل مظاہرین نے عوامی لیگ جیسور شہر کے جنرل سیکرٹری کے جیسور میں واقع زابیر انٹرنیشنل ہوٹل کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ ہوٹل میں آتشزدگی کی اطلاع کل 4 بجے ملی اور فائر حکام 12 گھنٹے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے، اس دوران بیشتر افراد کی موت دم گھٹنے سے ہوئی اور ان کی لاشیں ہوٹل کی مختلف منزلوں سے ملیں۔