PTIرہنما رئوف حسن ضمانت پر اڈیالہ جیل سے رہا

07 اگست ، 2024

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔رؤف حسن کو رہائی روبکار موصول ہونے پر اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا، رؤف حسن کی رہائی روبکار انسداد دہشت گردی عدالت سے جاری ہوئی تھی۔ایڈووکیٹ شائستہ کھوسہ اور راجہ یاسر پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن کو لے کر اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئے۔قبل ازیں اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کے خلاف ٹیرر فنانسنگ کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پراسیکیوٹر راجا نوید اور رؤف حسن کے وکیل علی بخاری نے دلائل دیے۔عدالت نے رؤف حسن کی 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔