گجومتہ: مٹی کاتودہ گرنے سے 2افرادملبے تلے دب کرجاں بحق

07 اگست ، 2024

لاہور،کاہنہ(کر ائم رپو رٹرسے،نامہ نگار)کا ہنہ کے علا قہ میں 2افراد نالے کیلئے مٹی کھودتے ہوئے ملبے تلے دب کرجاں بحق ہوگئے، گجومتہ فیروز پور روڈ کے علاقہ چناب روڈ ایل ڈی اے سٹی میں واقعہ ہوا، جاں بحق ہونیوالوں میں25سالہ اختر عمر اور 26 سالہ ممتاز عمر شامل ہیں۔ساجدزخمی ہوگیا۔