رواں سال پولیس فورس کی ویلفیئر پر1ارب 53کروڑ خرچ

07 اگست ، 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں 1 ارب 53 کروڑ روپے فورس کی ویلفیئر پرمختلف کیٹیگریز میں خرچ کئے گئے ہیں، ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے تعلیمی وظائف کی مد میں 55 کروڑ 30 لاکھ روپے جاری کئے ۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس فورس کی ویلفیئر کیلئے اقدامات میں مزید اضافہ کر رہے ہیں، پولیس ملازمین کی فیملیز کو ہر ممکن ریلیف دیں گے۔