جناح ہسپتال ،صفائی کرنیوالی کمپنی اورانتظامیہ میں ٹھن گئی

07 اگست ، 2024

لاہور(جنرل رپورٹر) جناح ہسپتال میں صفائی کرنیوالی کمپنی کے ڈائریکٹر کرن انجم نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف پریس کانفرنس میں ڈاکٹر شبیر چوہدری کے خلاف مختلف الزامات عائدکیے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ساہیوال کی نجی کمپنی کو غیر قانونی ٹھیکہ دلوایا ہے ۔دوسری جانب پریس کانفرنس سے قبل کرن انجم کے شوہر انجم صدیق کے خلاف جناح ہسپتال میں اسلحہ لہرانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے خلاف انتظامیہ نے پولیس تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا ہے ۔