حنا پرویز بٹ کادورہ چکوال، غیرت کے نام پرقتل ہونیوالی کے بچوں سے ملاقات

07 اگست ، 2024

لاہور(اپنے نامہ نگارسے،خصوصی رپورٹر) چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حناءپرویز بٹ چکوال پہنچیں۔ انہوں نے دو روز قبل غیرت کے نام پر قتل ہونے والی مقتولہ کی فیملی اور بچوں سے ملاقات کی۔ چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کی کوئی معافی نہیں۔