ڈی ایچ کیوزاورٹی ایچ کیوز ہسپتالوں میں گندگی کے ڈھیر

07 اگست ، 2024

لاہور ( محمد صابر اعوان سے ) پنجاب کے ڈسٹرکٹ اورتحصیل ہیڈ کواٹر زہسپتالوں میں گندگی اور غلاظت کے انبار لگے ہوئے ہیں محکمہ صحت کی مانیٹرنگ ٹیموں نے رپورٹ تیار کر کے حکام کو آگاہ کر دیا ، ان میں ڈی ایچ کیو میانوالی ، وہاڑی ، خوشاب، مظفر گڑھ ، بھکر ،لودھراں شامل ہیں۔ سیوریج کاپانی لان میں موجود پایا گیا جس سے ڈینگی اور دیگر امراض پھیلنے کا اندیشہ ہے ،ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاالدین میں پانی کے گٹر ابل رہے، ڈی ایچ کیو پاکپتن ، لیہ میں بھی صفائی کی ابتر صورتحال ہے جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر میں گٹر کے ڈھکن ہی موجود نہیں ہےرپورٹ پر محکمہ صحت کے حکام نے تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ کو میونسپل ویسٹ کو فوری ہٹانے اور پانی کی نکاسی بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے ۔