لاہور(جنرل رپورٹر) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پہ پنجاب بھر کی جیلوں میں نادار قیدیوں کو مفت لیگل ایڈ فراہم کر دی گئی جبکہ طلبہ کے لئے ای اور پٹرول بائیکس کی فراہمی کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ اب کوئی غریب قیدی وکیل کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ کی تمام 43 جیلوں میں فری لیگل ایڈ کمیٹیاں قائم کر د یں نادار اسیران جو وکیل کا انتظام نہیں کر سکتے وہ اپنے متعلقہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو درخواست دیں گے جنہیں وکلاء سے ملوایا جائے گا۔ 447 وکلاء کو کمیٹیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ لاہور ڈویژن میں 45 وکلاء، گوجرانولہ ڈویژن میں 90، راولپنڈی میں 70 وکلاء، فیصل آباد ڈویژن میں 47، ملتان میں 45، سرگودھا میں 24 وکلاء،بہاولپور ڈویژن 55، ساہیوال میں 55 اور ڈی جی خان میں 16 وکلاء کمیٹی میں شامل ہیں،علاوہ ازیں تاریخ میں پہلی مرتبہ چیف منسٹر یوتھ انیشیٹو کے تحت طلبہ کے لئے ای اور پٹرول بائیکس کی فراہمی کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ای بائیک پراجیکٹ میں قسط کم از کم مقرر کرنے کی ہدایت کی ،والدین کے سایہ سے محروم طلبہ کے لئے ای بائیک سکیم میں والدین کی گارنٹی کی شرط ختم کر دی۔انھوں نے کہا پنجاب کو بھی دنیا کی طرح الیکٹرک ٹرانسپورٹ پر منتقل کرنا چاہتے ہیں۔، چارجنگ کے لیے سولر ائزڈ چارجنگ سٹیشن بنائیں گے۔ طلبہ کے لئے ای بائیک کی بیٹری کی انشورنس اور وارنٹی بھی دی گئی ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پیرس اولمپکس نیزہ بازی فائنل مقابلہ میں پہنچنے پر ارشد ندیم کو مبارکباددی ، نیک خواہشات کا اظہارکیاہے۔
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشانِ پاکستان کے اعزاز...
اسلام آباد پورے ملک میں917غیر قانونی پیٹرول پمپس بند کردیئے گئے ہیں ۔ وزارت توانائی میں ذرائع کے مطابق...
بیروت ، کراچی لبنان اور غزہ میں پناہ گزین کیمپوں، طبی مراکز پر اسرائیلی بمباری، درجنوں شہید ، غزہ...
اسلام آبادسینیٹر فیصل واوڈانے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں، لوگوں کو...
اسلام آباد چیف جسٹس کو عدالت میں دھمکی دینے والا PTI وکیل گرفتارمصطفین کاظمی ایڈووکیٹ کو انسداد دہشت گردی کی...
ڈھاکہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بھارت سمیت کئی ممالک سے اپنے ہائی کمشنر اور سفیروں کو واپس بلا لیا ۔کشمیر...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف شعیب...
اسلام آباد ی دارالحکومت میں رات گئے تک سیاسی، حکومتی اور پارلیمانی سرگرمیاں ، ڈی چوک پر دھاوا بولنے اور...