اسلام آباد ( اسرار خان ) کے الیکٹرک نے نیپرا سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ وہ اس کے بن قاسم بجلی گھروں کے یونٹ ون اور یونٹ دو کے آپریشنل میعاد میں اضافہ کرے۔کے الیکٹرک کا منصوبہ ہے کہ یہ تھرمل پاور یونٹس کوئلے کے نئے پلانٹ بننے تک چلتے رہیں جو مالی سال 2027 میں آن لائن آئیں گے۔ فی الوقف بن قاسم پاور پلانٹ ون قدرتی گیس پر چلتا ہے اور قیمتی تیل کا ایندھن استعمال کرتا ہے جو کہ بہت بڑا مالیاتی بوجھ بنتا ہے۔ کے الیکٹرک کی درخواست پرنیپر ا نے عوامی فیڈ بیک طلب کیا ہے اور اسٹیک ہولڈرز اور دلچسپی رکھنے والے فریقین سے ایک پندرہواڑے کے دوران آرا مانگی ہیں۔ کے الیکٹرک جنریشن لائسنس 18 نومبر 200۲ میں ابتدائی طور پر منظور ہوا تھا جوکہ نیپرا ایکٹ 1997 کی شق 25 کے تحت آتا ہے اور متعدد مرتبہ اس پر نظرثانی بھی ہوچکی ہے اور تازہ ترین ترمیم 15 ستمبر 2021 کو گئی تھی ۔ موجودہ درخواست میں ثانوی سپننگ ریزرو کے تحت یونٹ کو برقرار رکھنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ توسیع بہت ضروری ہے تاکہ این ٹی ڈی سی کے انٹرکنکشن کی عدم دستیابی ، جنریشن کے بیڑے اور آئی پی پیز سے اسکے بزور اخراج اور آر ایل این جی گیس جیسے مسائل سے نمٹا جا سکے جو کہ اس کے کنٹرول سے باہر ہیں۔
اسلام آبادوزارت داخلہ نے وزیر اعلیٰ کے پی کے ڈی چوک پہنچنے کیلئےاحتجاج کے دوران سرکاری وسائل کے استعمال کی...
کراچی کراچی ایئر پورٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں2افراد جاں بحق اورغیر ملکی سمیت 10؍ افراد زخمی ہوگئے جبکہ...
اسلام آباد ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے حکومت ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے غیر ملکی...
اسلام آباد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور ساری پی ٹی آئی کو بیوقوف بنا گیا اس نے سب کچھ سکرپٹ کے...
اسلام آباد / کراچی وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی لگادی ہے اور اس کانوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پی...
کراچی معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نےکہا ہے کہ پاکستان میں اسلام کے نام پر بنا یہاں قرآن کا قانون...
اسلام آباد شاہراہ دستور اسلام آباد پر تعمیر کی گئی اسلام آباد ہائی کورٹ کی بلڈنگ کے پرفارمنس آڈٹ میں...
اسلام آباد تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمٰن کا احتجاج ملتوی کرنے کا مشورہ رد کرکے انہیں حکومتی اتحاد سے...