اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم شہباز شریف کو سابق بنگلا دیشی پرائم منسٹرشیخ حسینہ واجد سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوگاشہباز شریف بنگلادیش کی وزیر اعظم کو فون کر کے راستہ پوچھ لیں‘ بنگلہ دیش کی صورتحال نشان عبرت ہے ‘عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا یہی انجام ہوتا ہے‘اگر آپ کسی سیاسی پارٹی کو اسپیس نہیں دیں گے تو کوئی اور آئے گا اور آپ کا نتیجہ بھی حسینہ واجد جیسا ہی ہوگا ۔ لوگ بانی پی ٹی آئی کا نظریہ نہیں بھولے۔منگل کو قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آپ نے ہم سے نشان لیا سوچتے ہوئے کہ لوگ بھول جائیں گے، لوگ عمران احمد خان نیازی کا نظریہ نہیں بھولے‘ وہ لوگوں میں سرایت کر بیٹھا ہے، یہ حکومت کے لیے نشان عبرت بنے گا ، بہترہے شہباز شریف آج فون کر کے حسینہ واجدسے طریقہ سن لے ۔