اسلام آباد (محمد صالح ظافر/ خصوصی تجزیہ نگار) الیکشن ایکٹ کے قانون بن جانے سے مخصوص نشستوں کے ان ارکان کی بحالی کی راہ ہموار ہوگئی ہے جنہیں عدالتی حکم سے معطل کر دیا گیاتھا ۔الیکشن کمیشن انکے نوٹیفکیشن بحال کر سکے گا، ترمیم آج منظوری کے لئے صدر کو پیش کر دی جائے گی جسکے بعد اسے قانون کا درجہ مل جائے گا، تحریک انصاف قانون بنتے ہی اسےفوری عدالت عظمی میں چیلنج کرے گی وہ آئندہ ہفتے تک عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دے گی، تحریک انصاف عملدرآمد روکنے استدعا کرے گی،توقع ہے سماعت نظر ثانی اپیلوں کے ساتھ آئندہ ماہ ہوگی، پارلیمنٹ اور عدلیہ میں کھلی جنگ کا آغاز ہورہا ہے،آئی ایس پی آر کی نیوز کانفرنس سے تحریک انصاف گہری مایوسی میں ڈوب گئ ہے،عمران کی رہائی کی امیدیں زمیں بوس ہوگئی، عمران کی جیل کا دوسرا سال شروع، رہائی کا پھاٹک کھلنے کی بجائے،ملٹری کورٹس کے سپرد ہونگے۔ الیکشن ایکٹ مجربہ 2017میں ترمیم کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ان ارکان کو قانون ساز اداوں کے رکن کی حیثیت سے تسلیم کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے جنہیں ایک صدارتی فیصلے کے ذریعے اپنے ایوانوں میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا اور اس فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے ان ارکان کے رکن کی حیثیت سے نوٹیفکیشن معطل کردیئے تھے یہ ارکان مخصوصی نشستوں کیلئے آئین کی دفعہ 51اور 107کے تحت بالترتیب قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے رکن بن گئے تھے وہ رکنیت کا حلف اٹھا کر ان ایوانوں میں بیھ کر کاررروائی میں حصہ لے رہے تھے ’’جنگ‘‘ کے خصوی رپورٹنگ سیل کو حد درجہ قابل اعتماد ذرائع نے منگل کی شام بتایا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ترمیمی بل منظورہونے کے بعد اب صدر مملکت کو انکے دستخطوں کیلئے آج پیش کردیا جائے گا اس طرح یہ مسلمہ قانون بن جائے گا۔
اسلام آبادوزارت داخلہ نے وزیر اعلیٰ کے پی کے ڈی چوک پہنچنے کیلئےاحتجاج کے دوران سرکاری وسائل کے استعمال کی...
کراچی کراچی ایئر پورٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں2افراد جاں بحق اورغیر ملکی سمیت 10؍ افراد زخمی ہوگئے جبکہ...
اسلام آباد ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے حکومت ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے غیر ملکی...
اسلام آباد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور ساری پی ٹی آئی کو بیوقوف بنا گیا اس نے سب کچھ سکرپٹ کے...
اسلام آباد / کراچی وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی لگادی ہے اور اس کانوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پی...
کراچی معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نےکہا ہے کہ پاکستان میں اسلام کے نام پر بنا یہاں قرآن کا قانون...
اسلام آباد شاہراہ دستور اسلام آباد پر تعمیر کی گئی اسلام آباد ہائی کورٹ کی بلڈنگ کے پرفارمنس آڈٹ میں...
اسلام آباد تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمٰن کا احتجاج ملتوی کرنے کا مشورہ رد کرکے انہیں حکومتی اتحاد سے...