بیوروکریسی تبادلے؛محمد علیم اختر چیف فنانس افسر بین الصوبائی رابطہ تعینات

07 اگست ، 2024

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، ٹریثرر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی محمد علیم اختر کو چیف فنانس افسر وزارتِ بین الصوبائی رابطہ تعینات کیا گیا ۔ گریڈ 20 کے محمد علیم اختر کا تعلق پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس سے ہے، دریں اثناء سیکشن افسر عائشہ کرامت گھمن کا خزانہ ڈویژن سے بین الصوبائی رابطہ ڈویژن تبادلہ کیا گیا جبکہ تقرر کے منتظر آفس مینجمنٹ گروپ، گریڈ 17کے اسد علی چوہدری کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یے ۔