اسلام آباد(نامہ نگار) قومی اسمبلی میں بھارتی آئین میں ترمیم اور کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنےکے بھارتی اقدام کیخلاف قرارداد جسے کثرت رائے سے منظور کرلی جبکہ محمود خان اچکزائی نے مخالفت کردی ۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں امیر مقام نے قرارداد پیش کی، قرارداد میں کہاگیاکہ پانچ اگست 2019 کے بھارتی غیر قانونی اقدامات اٹھائے گئے،اس دن کو پاکستان یوم استحصال کشمیر کے طور پر مناتا ہے، تنازع جموں کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر تاحال موجود ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادیں منظور کی جاچکی ہیں، ایوان کشمیر کی غیر متزلزل سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا ہے،ایوان لاکھوں بھارتی افواج کی موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے، بھارتی غیر ذمہ دارانہ بیانات کو مسترد کرتا ہے، قراد داد پر بحث کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میں نے کشمیر سے متعلق قرارداد کی مخالفت کی، میں قرارداد میں ترمیم لانا چاہتا تھا، ہم نے ہمیشہ آزادی کی تحریکوں کی حمایت کی، کشمیریوں سے پوچھا جائے کہاں جانا چاہتے ہیں۔محمود اچکزئی کی تقریر دوران بیرسٹر گوہر کی بولنے کی کوشش تو محمود خان نے انہیں بٹھا دیا،محمود اچکزئی نے کہاکشمیر کے معاملے میں پاکستان اور ہندوستان دونوں گڑ بڑ کر رہے ہیں، کشمیر نہ ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے نا پاکستان کی شہ رگ ہے،ڈپٹی سپیکر نے محمود اچکزئی کے الفاظ حذف کر دئیے۔
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشانِ پاکستان کے اعزاز...
اسلام آباد پورے ملک میں917غیر قانونی پیٹرول پمپس بند کردیئے گئے ہیں ۔ وزارت توانائی میں ذرائع کے مطابق...
بیروت ، کراچی لبنان اور غزہ میں پناہ گزین کیمپوں، طبی مراکز پر اسرائیلی بمباری، درجنوں شہید ، غزہ...
اسلام آبادسینیٹر فیصل واوڈانے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں، لوگوں کو...
اسلام آباد چیف جسٹس کو عدالت میں دھمکی دینے والا PTI وکیل گرفتارمصطفین کاظمی ایڈووکیٹ کو انسداد دہشت گردی کی...
ڈھاکہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بھارت سمیت کئی ممالک سے اپنے ہائی کمشنر اور سفیروں کو واپس بلا لیا ۔کشمیر...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف شعیب...
اسلام آباد ی دارالحکومت میں رات گئے تک سیاسی، حکومتی اور پارلیمانی سرگرمیاں ، ڈی چوک پر دھاوا بولنے اور...